پاکستان میں آرامکو کے نیٹ ورک میں توسیع، سرینگر ہائی وے پر آرامکو کے ریٹیل اسٹیشن کا افتتاح

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)سعودی تیل کمپنی آرامکو نے اسلام آباد کے سرینگر ہائی وے پر اپنے 50ویں ریٹیل اسٹیشن کا افتتاح کر دیا۔یہ اسٹیشن گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ کے اشتراک سے قائم کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں کمپنی کی اعلیٰ انتظامیہ اور تیل و گیس کے شعبے سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی .

یہ نیا اسٹیشن صرف نیٹ ورک کی توسیع نہیں بلکہ مقامی روزگار، ہنر کی ترقی، اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ذریعہ بھی ہے۔ 2024 میں لاہور میں پہلا اسٹیشن قائم کرنے کے بعد سے آرامکو نے اب تک ملک بھر میں 50 مقامات پر اپنا نیٹ ورک پھیلا لیا ہے۔ یہ ترقی اس کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ پاکستان میں جدید فیولنگ کے تجربات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی ترقی، روزگار کے مواقع، اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے۔