ای بی ایم کی قیادت میں 5روزہ ینگ لیڈرز کانفرنس کا انعقاد

کراچی ( بیورو رپورٹ)ینگ لیڈرز کانفرنس (YLC)،2025کے پانچویں روز، فاونڈر پارٹنر انگلش بسکٹس مینوفیکچررز(EBM)نے پہلے دن سے ہی اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھتے ہوئے ایک بارپھر مرکزی حیثیت حاصل کی اور نوجوانوں کی قیادت اور سماجی ہم آہنگی کے لیے اپنی وابستگی کے مطابق ذمہ دارانہ قیادت کو فروغ دینے کے لیے کانفرنس کے نظریے کو تقویت دی اس دن کے جوش و خروش میں اضافہ کرتے ہوئے عمیر جالیوالا کوپانچویں دن کے لیے چیمپ آف دیڈی کے طور پر منایا گیاجس نے شرکاء کو اپنے ویژن اور مصروفیت سے متاثر کیا، جبکہ شیریں نقوی، شہروز حسین اور ان کی طلباء کائنات انصاری اور سیف سمیجو نے اپنے علم اور تجربے اور کارکردگی سے اس دن کو مزید یادگار بنایا۔

ہم آہنگی کااظہار کے عنوان سے منائے گے اس دن میں شرکا کو اس بات پرغورکرنے کی دعوت دی گئی کہ فن زبان، اقدار اور ثقافت کااظہار کس طرح اختلافات کوختم اور معاشرے کومضبوط کرسکتے ہیں۔ جبکہ فکر انگیز سیشنز کے ذریعے شرکاء کوسماجی اقدار اور ثقافتی ادراک پرآگاہی بھی دی گئی انگلش بسکٹس مینوفیکچررز کے اشتراک سے ایک خصوصی نشست Stories That Clickکابھی اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے شرکاء کو طاقت اور لچک کی طاقتور کہانیاں شیئر کرنے کی دعوت دی گئی،جہاں شرکا ء نے اپنی ذاتی ترقی کی عکاسی کی، اور وہ نقطہ نظر پیش کیے جو معاشرے اور خود کوتبدیل کرنے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں جس پر یہ سیشن ایمانداری اور حوصلہ افزائی سے بھرپور رہا، اور یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ حقیقی تبدیلی کاآغاز کسی کے سچ بولنے کی بہادری سے ہوتا ہے۔

وائی ایل سی کے ساتھ ای بی ایم کی مسلسل سرپرستی پاکستان کے نوجوانوں میں ذمہ دارانہ قیادت، ہمدردی اوراقدار پر مبنی قیادت کی پرورش میں نظم و ضبط اور تنظیم کی دیرینہ یقین دہانی کی نشاندہی کرتی ہے، بانی پارٹنر کے طورپر ای بی ایم نوجوانوں کو با اختیار بنانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے، جو اتحاد، احترام اور سماجی ہم آہنگی کی حمایت ہے اس دن کا اختتام ثقافت پرفارمنس، موسیقی اور تھیٹر کے ساتھ ہوا، جہاں تخلیقی صلاحیتوں کو ایک عالمگیر زبان کے طورپر منایا گیا اور لوگوں ای بی ایم کے جامع اور ہمدرد مستقبل کے نظریے کو اجاگر کیا گیا.