24 قیراط سونےکی قیمت میں 3700روپے اضافہ،فی تولہ 4 لاکھ 73 ہزار 262 کا ہوگیا

اسلام آباد (کامرس رپورٹر)24 قیراط سونےکی قیمت میں 3700روپے کے اضافے سے سونے کی فی تولہ قیمت ہفتے کو بڑھ کر 4 لاکھ 73 ہزار 262 روپے تک پہنچ گئی ۔ آل پاکستان صرافہ ، جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 3172 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 5ہزار 745 روپے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2908 روپے اضافے سے 3 لاکھ 71 ہزار 946 روپے تک پہنچ گئی ۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 270 روپے اضافے سے 8ہزار 465 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 232 روپے بڑھ کر 7257 روپے ہوگئی ۔