اسلام آباد (سی این پی)وفاقی دارالحکومت میں راہزنی اور چوری کی 9مختلف وارداتوں میں شہری ایک کار، تین موٹر سائیکل، نقدی، زیورات، موبائل فونز و دیگر سامان سے محروم ہو گئے، رانا سہیل نے نون پولیس کو بتایا کہ دو نامعلوم مسلح افراد نے میرے گھر میں داخل ہو کر نقدی، زیورات کل مالیتی 9لاکھ روپے چھین لئے، اسد رحمان نے آبپارہ پولیس کو بتایا کہ چار نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں داخل ہو کر نقدی، زیورات کل مالیتی پچاس لاکھ روپے چھین لئے، عمران ملک نے آبپارہ پولیس کو بتایا کہ تین نامعلوم مسلح افراد نے گھر کے باہر میری کرولا کار نمبری کے یو 671 مالیتی 25لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے، ثناء اللہ نے آئی نائن پولیس کو بتایا کہ دو نامعلوم مسلح افراد نے روڈ پر جاتے ہوئے مجھ سے نقدی، موبائل فون کل مالیتی 18ہزار 850 روپے چھین لئے، عبد المعیز نے مارگلہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل بی جے آر 520 پارکنگ سے چوری کر لیا، فرحان نواز نے رمنا پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری کر لیا، کامران منظور نے آئی نائن پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری موٹر سائیکل اے ای پی 771 پارکنگ سے چوری کر لیا، سہیل نصیر نے نیلور پولیس کو بتایا کہ انوار الحق نے میری بسوں میں سے تین عدد بیٹریاں مالیتی ایک لاکھ روپے چوری کر لیں، شیر وحید نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میرے گھر سے تین عدد سائیکلیں مالیتی ایک لاکھ 90ہزار روپے چوری کر لیں، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔