اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وغیرہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں شریک تین ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ موخرکردیاگیا۔گذشتہ رقز سماعت کے دوران ریفرنس کا ریکارڈ ہائیکورٹ سے واپس عدالت پہنچا دیاگیا، عدالت نے ریفرنس کے شریک ملزمان سابق صدر نیشنل بنک سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا کی بریت درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناناتھالیکن عدالت نے فیصلہ موخر کرتے ہوئے سماعت19 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔