اسلام آباد(سی این پی )احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت بلال شیخ وغیرہ کے خلاف سندھ بنک کرپشن ریفرنس میں شریک ملزمان کی بریت درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران شریک ملزم محمود علی شاہ نے نیب ریفرنس چیلنج کر دیا، دوران سماعت سابق صدر سندھ بنک بلال شیخ اور دیگر کی بریت کی درخواستوں پر جرح کی گئی جس کے دوران بلال شیخ کےوکیل مرزا محمود احمد نے کہاکہ منی لانڈرنگ صرف کہنے سے نہیں لگ جاتی،منی لانڈرنگ الزام ثابت کرنے کیلئے شواہد درکار ہوتے ہیں ،سپریم کورٹ کے فیصلے بھی اس حوالے سے واضح ہے،نیب والے ہر کیس میں جاتے جاتے منی لانڈرنگ کا الزام لگا جاتے ہیں ،احتساب عدالت نے فیصلہ کرنا ہے کہ ریفرنس دائرہ اختیار میں آتا ہے یا نہیں،شریک ملزم رؤف چانڈیو کی طرف سے کہاگہاکہ بتایا جائے کہ میں نے کہاں منی لانڈرنگ کی، بلال شیخ نے کہاکہ دس جولائی کو…