ایک کر وڑ روپے بھتہ ما نگنے، جا ن سے ما ر دینے کی دھمکی دینے والے 3 ملزمان کو گرفتار، ڈی آئی جی سید علی رضا

اسلام آ باد (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا کی ریسکیو- 15 فیلڈ آ فس پر اہم پریس کانفرنس اسلام آباد پولیس نے تین افراد کے قتل میں ملوث اشتہا ری مجرم اور کا روبا ری شخصیت کو کال کرکے ایک کر وڑ روپے بھتہ ما نگنے اور نہ دینے کی صورت میں جا ن سے ما ر دینے کی دھمکی دینے والے دو ارکان سمیت کل تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا مو با ئل فون، مو ٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمدکر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی رضا نے ریسکیو15-فیلڈ آفس میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آ باد سید علی نا صر رضو ی کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں سنگین جر ائم میں ملوث اشتہا ری مجرمان کی گرفتار ی کے لئے جا ری خصوصی مہم کے تحت پولیس ٹیم تھا نہ شہزاد ٹا ون کے علا قے میں نا کہ زن تھی کہ اس دوران موٹر سا ئیکل سوار دواشخا ص کو مشکوک جانتے ہو ئے روکنے کی کو شش کی گئی تو ملزمان نے پو لیس ٹیم پر بلاا شتعال فائر نگ شروع کر دی، بلٹ پر و ف جیکٹ اور حفاظتی اقداما ت کی وجہ سے پولیس ٹیم محفو ظ رہی جبکہ ایک ملزم فائر نگ کر تا ہو اوہا ں سے فرار ہو گیا، گرفتار ملزم نے اپنا نا م ملازم حسین شاہ بتلا یا، ملزم کے قبضہ سے ایک عدد 30بور پستول برآمد کرلیا گیا.

جو کہ تھا نہ رمنا اور تھا نہ شہزاد ٹا ون کے علاقوں میں تین افراد کے قتل اور چار اشخا ص کو زخمی کر نے میں مطلو ب تھا،مجرم نے ساتھی ملزمان کے ہمر اہ مو رخہ26ستمبر 2024کو تھا نہ رمنا کے علا قہ میں اسلحہ آ تشیں سے فائر نگ کرکے دو افراد تفسیر حسین شاہ اور واجد کو قتل اور ایک شخص کو زخمی کر کے مو قع سے فرار ہو گیا تھا، جبکہ مو رخہ 02جنو ری 2025کو تھا نہ شہزاد ٹا ون کے علا قہ میں ساتھی ملزمان کے ہمر اہ اسلحہ آ تشیں سے فائر نگ کرکے سید عون شاہ کو قتل اور تین افراد کو زخمی کرنے کے بعد فرار ہو گئے تھے، وقوعہ میں ملوث دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، جبکہ انسداد رابری ڈکیتی یو نٹ پولیس ٹیم نے کا ررو باری شخصیت سے واٹس ایپ پر کا ل کرکے ایک کر وڑ روپے بھتہ مانگنے اور نہ دینے کی صورت میں جا ن سے ما ر دینے کی دھمکی دینے والے دوملزمان اکر م اور محمد عمر ان کو تکنیکی ذرائع استعمال کر تے ہو ئے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا مو با ئل فون، ایک مو ٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بھی برآمد کرلیا، ڈی آئی جی اسلام آ با د سید علی رضا نے مزید کہا کہ قتل اور دیگر سنگین نو عیت کے مقدمات میں ملو ث ملزمان کی گرفتار ی کے لئے اسلام آ باد پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے،جبکہ اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے جسے مزید بہتر کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔