تھانہ مورگاہ ،ایوب پارک میں شہریوں کے موبائل فون چرانے والے 02 ملزمان گرفتار،

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ مورگاہ نے،ایوب پارک میں آئے شہریوں کے موبائل فون چرانے والے 02 ملزمان گرفتار، ملزمان سے مسروقہ موبائلوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 50 ہزار روپے برآمد،ملزمان ایوب پارک میں آئے شہریوں کے موبائل فون چوری کرتے تھے۔تفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایوب پارک میں آئے شہریوں کے موبائل فون چرانے والے 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں مومل خان اور محمد خان شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ موبائلوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 50 ہزار روپے برآمد ہوئے،ملزمان ایوب پارک میں آئے شہریوں کے موبائل فون چوری کرتے تھے،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او مورگاہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔