ٹریفک پولیس راولپنڈی کی مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کاروائیاں جاری،سی ٹی او بینش فاطمہ

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کاروائیاں جاری ۔ رواں ماہ کے پہلے 22 دنوں میں سٹی ٹریفک پولیس نے مختلف ٹریفک وائیلیشنز پر مجموعی طور پر 70 ہزار سے زائد چالان کر کے تقریبا 5 کروڑ روپے کے جرمانے عائد کیۓ جبکہ ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر 49 مقدمات کا اندراج بھی کیا گیا تفصیلات کے مطابق سال 2025 کے آغاز سے ہی سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نےٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت کریک ڈاؤن کرتے ہوۓ غیر نمونہ ان اتھرائیزڈ نمبر پلیٹس کے استعمال پر 13659 چالان ، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر رواں ماہ میں 15212 ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 7589 چالان، لین لاین کی وائیلیشن پر 5303 چالان ، ٹریفک سگنلز کی وائیلیشن پر 1671 چالان.

جبکہ پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے جاری مہم کے دوران روٹ پرمٹ کی وائیلیشن پر 2433 چالان کرتے ھوۓ 6 روٹ پرمٹس براۓ معطلی متعلقہ محکموں کو بھجواۓ گۓ ، جبکہ پبلک سروس گاڑیاں بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ ڈرائیونگ پر 1492 ڈرائیورز کو بھی چالان دیۓ گۓ، زائد دھواں دینے والی 1756 گاڑیوں کے ڈرائیورز کو بھی چالان دیۓ گۓ، بغیر رجسٹریشن گاڑیاں و موٹر سائیکلز چلانے پر 2679، ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالنے پر 3630 جبکہ غفلت و لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے پر 4817 چالان ، کم عمر ڈرائیونگ پر 2945 چالان اور کالے شیشوں کے استعمال پر 2278 چالان کیۓ جبکہ ان قانونی کاروائیوں کے ساتھ ساتھ سٹی ٹریفک پولیس نے ڈرائیورز کی آگاہی کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہے اور ہیوی ٹرانسپورٹ،ٹریکٹر ٹرالی ٹینکر، رکشہ اور بائکیا رائڈرز کی آگاہی ورکشاپس کا انعقاد کرتے ھوۓ 800 سے زائد ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی اور لائسنس کے حصول سے متعلق آگاہی دی گئی، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہر شہری پر لازم ہے، ٹریفک کا نظام درست کرنے کے لئے عوام کا تعاون اور قوانین کی پاسداری ناگزیر ھے۔