فیصل آباد(کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کی ہدایت پر ایس پی اقبال ڈویژن ڈویژن نے جامع مسجد فریدہ رضویہ علاقہ تھانہ سمن آباد میں کھلی کچہری کی ، تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کی ہدایت پر ایس پی اقبال ڈویژن عابد ظفر نے عوام کے مسائل کے حل کیلئے اور عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کرنے کیلئے جامع مسجد فریدہ رضویہ میں جمعہ کی نماز کے بعد کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر ایس ایچ او سمن آباد ودیگر افسران موجود تھے۔
ایس پی اقبال ڈویژن نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن وامان کو برقرار رکھنا ہمارا فرض ہے معاشرے میں منشیات فروشی اور دیگر جرائم کا خاتمہ ضروری ہے جرائم کے خاتمے کے لیے ہمارا ساتھ دیں ۔اور آپ کے جو بھی مسائل ہوں وہ بغیر کسی خوف وہراس ہمیں بتا سکتے ہیں تمام لوگوں کو یقین دہانی کروائی کہ آپ کے مسائل کو فوری طور پرحل کرنے کے لئے ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں اس موقع پر ایس پی اقبال ڈویژن نے لوگوں کے مسائل سنے اور انکےحل کے لئے مجاز افسران کو احکامات جاری کردیے ۔ لوگوں کی کثیرتعداد نے کھلی کچہری کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ ایسے اقدامات کو برقرار رکھا جائے۔