اسلام آباد (کرائم رپورٹر) ایس ایس پی آپر یشنز /انو سٹی گیشن محمد ارسلان شاہزیب کی ضلع بھر کے تھانہ جات کے محررران سے میٹنگ ،تھا نہ جا ت میں آ نے والے شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں، خو اتین اور بزرگ شہر یوں کو خصوصی تو جہ دیں،شہر یو ں کی جا ن ومال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام ہما رے فرائض میں شامل ہے ، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپر یشنز /انو سٹی گیشن محمد ارسلان شاہزیب نے ضلع بھر کے تھانہ جات کے محر رران کے ساتھ میٹنگ کا انعقادکیا، انہوں نے تمام تھانہ جات کے محررران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ تھا نہ جا ت میں آنے والے شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں .
بالخصوص خو اتین اور بزرگ شہر یوں کو خصوصی تو جہ دیں،شہر یو ں کی جا ن و ما ل کا تحفظ اور امن و امان کا قیام ہما رے فرائض میں شامل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مظلو م کی طر ف اٹھنے والے ہا تھ روکنے کی ذمہ داری ہما ری ہے، اپنے مثبت رویو ں سے محکمہ پولیس کا نا م روشن کر یں، تمام افسران اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کریں، اچھی کارکر دگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو انعاما ت اور تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا جبکہ نا قص کا رکر دگی کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں ہوگی