راولپنڈی(کرائم رپورٹر) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پتنگ بازی کی مکمل روک تھام کے حوالے سے آگاہی واکس کا سلسلہ جاری، تھانہ گوجرخان کے علاقہ میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا،آگاہی واک میں ایس ڈی پی او گوجرخان، ایس ایچ او گوجرخان، پولیس افسران و اہلکاروں، انجمن تاجران، مصالحتی کمیٹی سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، واک کا مقصد پتنگ بازی ہوائی فائرنگ کے نقصانات اور روک تھام کے لیے شہریوں کو آگاہی فراہم کرنا تھا، واک کے دوران خصوصی آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے گئے اور آگاہی بینرز بھی آویزاں کئے گئے،پتنگ بازی خطرناک جرم ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پتنگ بازی کی مکمل روک تھام کے حوالے سے آگاہی واکس کا سلسلہ جاری، تھانہ گوجرخان کے علاقہ میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا،آگاہی واک میں ایس ڈی پی او گوجرخان، ایس ایچ او گوجرخان، پولیس افسران و اہلکاروں، انجمن تاجران، مصالحتی کمیٹی سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، واک کا مقصد پتنگ بازی ہوائی فائرنگ کے نقصانات اور روک تھام کے لیے شہریوں کو آگاہی فراہم کرنا تھا، واک کے دوران خصوصی آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے گئے اور آگاہی بینرز بھی آویزاں کئے گئے،پتنگ بازی خطرناک جرم ہے، قانون میں ترمیم کے بعد پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم ہے جس کی سزا 03 سال سے 07 سال تک قید اور 05 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں سول سوسائٹی، شہری خصوصاً والدین پتنگ بازی کی حوصلہ شکنی کریں .