سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمرکی ہدایت پرتھانہ ریل بازار پولیس کا ڈکیت گینگز کےخلاف ایکشن

فیصل آباد(کرائم رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمرکی ہدایت پرتھانہ ریل بازار پولیس کا ڈکیت گینگز کےخلاف ایکشن ایس ایچ او ریل بازار انسپکٹر عابد حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئےتیاری ڈکیتی میں مصروف 04رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ گینگ کا سرغنہ کاشف عرف کاشی اپنے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ملزمان ضلع فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھےجن کے متعلق انکشافات کا سلسلہ جاری ہے ملزمان کے قبضہ 04 پسٹل اور متعدد گولیاں برآمد کرلیں ، جرائم پیشہ افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔