اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس کا قبضہ مافیا اور ان کے کارندوں کے خلاف گرینڈ آ پر یشن ، رورل زون تھا نہ نیلو ر کے ایر یا میں پولیس ٹیمو ں نے شہریوں کی زمینوں پرناجائز قبضوں،گن پو ائنٹ پر حراساں کر نے میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے غیر قانو نی اسلحہ معہ ایمو نیشن اورمو با ئل فون بر آمد۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا قبضہ مافیا اور ان کے کارندوں کے خلاف گرینڈ آ پر یشن کے حو الے سے ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے ریسکیو – 15آفس پر اہم پر یس کا نفرنس کی،پر یس کا نفرنس میں میڈ یا نما ئندگان اوردیگر پولیس افسران نے شرکت کی،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز انسپکٹر جنرل آ ف پولیس اسلام آ باد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکا مات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے قبضہ مافیا کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کرتے ہوئے رورل زون تھا نہ نیلو ر کے ایر یا میں شہریوں کی زمینوں پرناجائز قبضوں،گن پو ائنٹ پر حراساں کر نے میں ملوث 10ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کی شنا خت سید احمد، شاہد ، واصف ظہو ر، لطیف، راجہ شیراز، اختر گل، عامر حسین، نا صر محمود، شبیر احمد اور فیصل کے ناموں سے ہوئی ہے.
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے غیر قانو نی اسلحہ معہ ایمو نیشن 06عدد ایس ایم جی بندوقیں، ایک عدد 30بور پستول، 800روند، میگزین، مو با ئل فون اور 05بنڈل تار برآمد کرلی گی، ملزمان شہریوں کی زمینوں پرناجائز قبضوں،گن پو ائنٹ پر حراساں کر نے اور شہر یو ں کے پلا ٹو ں پر قبضہ میں ملوث تھے ،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے پر یس کا نفرنس کے دوران بتا یا کہ اسلام آباد پولیس قبضہ مافیا اور ان کے کارندوں کے خلاف متحرک ہے،ایسے جرائم پیشہ عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، کسی بھی عناصر کوشہریوں کی جائیداد پر ناجائز قبضے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،کسی کی جگہ پر ہاتھ رکھنے کا تصور اب اسلام آباد میں ختم ہوگا،قبضہ مافیا کے خلاف کسی بھی قسم کی شکایت ہو تو ہم تک آئیں .
اگر آپ جائز کام کر رہے ہیں تو آپ کو اتنے اسلحہ کی ضرورت کیوں ہے آپ زمینوں پر ایسے لوگوں کو لا کر بٹھاتے ہیں جن کا یہاں سے کوئی تعلق نہیں،اگر کسی مقدمے کو تھانہ ڈیل نہیں کر رہا تو کھلی کچہری میں معاملہ ہم تک پہنچ جاتا ہے،زمینوں پر اسلحہ کے ساتھ بیٹھنے کی کسی کو اجازت نہیں،جس علاقے میں مسلح لوگ بیٹھتے ہیں وہاں جرائم میں بھی اضافہ ہوتا ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ایسے کسی بھی واقعہ کی اطلاع فوری متعلقہ تھانہ یا ”پکار”15 پر دیں تاکہ جرم سرزد ہونے سے پہلے اس کے سدباب کو یقینی بنایا جاسکے۔