اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کروڑوں روپے کی بدعنوانی اور خرد برد میں ملوث کسٹم آفیسر سمیت 2 ملزمان گرفتار ، گرفتار ملزمان کی شناخت امداد علی اور صابر علی کے نام سے ہوئی
امداد علی پاکستان کسٹم سروسز میں بطور پرنسپل اپریزر تعینات تھا ملزم نے صابر علی کے ساتھ مل کر قومی خزانے کو 8 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا ملزمان کو سپیشل عدالت سنٹرل سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا .
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم صابر علی نے اپنی کمپنی کے ذریعے 2019 سے 2021 کے درمیان امریکی برانڈ آئس کریم کی 29 شپمنٹس درآمد کیں ملزم نے مذکورہ شپمنٹس کی کلئیرنس کے لیے پاکستان کسٹمز کو انڈرانوئسنگ دستاویزات پیش کی ملزمان نے انڈر انوائسنگ کے ذریعے درآمدی اشیاء کی کم قیمت ظاہر کی تاکہ کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسز سے بچا جا سکےملزم امداد علی نے شپمنٹس کی انڈر انوائسنگ کی، جس کے باعث قومی خزانے کو مجموعی طور پر 8 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے .