اسلام آباد ٹریفک پولیس کا رواں سال دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے پر10ہزار سے زائد ڈرائیورز کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں

اسلام آباد ( کرائم رپورٹر)اسلام آباد ٹریفک پولیس کا رواں سال دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے پر10ہزار سے زائد ڈرائیورز کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں،اسی کے ساتھ وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمدکویقینی بنانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میںاسلام آباد ٹریفک پولیس نے رواں سال دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے پر10ہزار479ڈرائیورز کیخلاف بلاتفریق قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں، اس کے ساتھ دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف بھی قانونی کارروائیاںجاری ہیں،اسلام آباد ٹریفک پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آبا د میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے قانون شکنوں کے خلاف ہمہ وقت مصروف عمل ہے،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے کہا کہ تمام پولیس افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ شہر میں مربوط ٹریفک کے نظام کی بحالی کو یقینی بناتے ہوئے ٹریفک حادثات پر قابو پایا جائے .

تاکہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے، انہوں نے پولیس افسران کو عوام سے خوش اخلاقی اورصبر و تحمل سے پیش آنے اور قانون شکنوں کےخلاف بلاتفریق کارروائیوںکو مزید سخت کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ،اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس آگاہی ونگ بھی شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق خصوصی آگاہی فراہم کر رہی ہے تاکہ شہر میں ٹریفک حادثات کے سدباب کو یقینی بنایا جاسکے .