راولپنڈی( کرئم رپورٹر ) ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرزمیں کھلی کچہری، کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی شکایات سن کر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، مارک کردہ درخواستوں پردیئے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت دی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرزمیں کھلی کچہری کا انعقاد، کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی شکایات سن کر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، مارک کردہ درخواستوں پردیئے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت دی، شہریوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی.
ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ تھانوں میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔