اسلام آبا د (کرائم رپورٹر )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ایس پی سواں زون کے ساتھ میٹنگ ، تھانہ جات کی کارکردگی، جرائم کی صورتحال اور انسدادِ جرائم کیلئے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا ، جبکہ علاقے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے ایس پی سواں زون خرم اشرف کے ساتھ اہم ملاقات کی ، اس موقع پر انہوں نے تھانہ جات کی کارکردگی، جرائم کی صورتحال اور انسدادِ جرائم کیلئے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا ، جبکہ علاقے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ،آئی جی اسلام آباد نے مقدمات کی تفتیش کو موثر بنانے اور زیر تفتیش مقدمات میں عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کےلئے احکامات جاری کیے،انہوں نے کہا کہ بدلتے دور کے تقاضوں کے مطابق تفتیش کے عمل کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے ،ہمارا کام جرائم کی بیخ کنی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ تمام پولیس افسران جرائم پیشہ گروہوںکا خاتمہ کریںاور منشیات کے خلاف کریک ڈاﺅن کو مزید تیز کیا جائے،اسی کے ساتھ تھانہ جات کے افسران مارکیٹوں، تجارتی مراکز اور مساجد کے دورے کریں ،جبکہ جرائم کے خلاف کارروائیوں کو شہریوں کے تعاون سے کامیاب بنائیں،آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے، تھانوں میں عوام دوست ماحول فراہم کیا جائے تاکہ شہری بلاجھجک اپنی شکایات درج کرا سکیں.




