اسلام آباد(کرائم رپورٹر )آئی جی اسلام آباد کا انوسٹی گیشن اور سیف سٹی کے افسران کے ساتھ اہم اجلاس منعقد اجلاس میں تفتیشی امور، شواہد کے تجزیے، جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کی مدد سے اہم مقدمات کی تفتیش مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں، جبکہ تفتیشی افسران اور سیف سٹی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور عوامی تحفظ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال کے احکامات جاری کئے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سیدعلی ناصر رضوی کی زیر سربراہی سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس کا انعقاد ہوا، اجلاس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد عثمان طارق بٹ اور سیف سٹی کے افسران نے شرکت کی، اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے تفتیشی امور، شواہد کے تجزیے، جدید ٹیکنالوجی کے مو¿ثر استعمال کی مدد سے اہم مقدمات کی تفتیش مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں، جبکہ تفتیشی افسران اور سیف سٹی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور عوامی تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال کیلئے خصوصی احکامات بھی جاری کئے.
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ بدلتے دور کے تقاضوں کے مطابق تفتیش کے عمل کو جدید تکنیک سے لیس کیا جا رہا ہے،تمام افسران زیرتفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا سکے اور معاشرہ سے جرائم کا خاتمہ کیا جا سکے، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس جدید تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی، منصوبہ بندی اور جدید انتظامی اقدامات کو بروئے کار لا کروفاقی دارالحکومت کو مزید محفوظ اور پرامن شہربنانے کیلئے کوشاں ہے، جبکہ پولیس افسران کی ویلفیئر سمیت شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کا اولین ترجیحات میں شامل ہے.




