آئی جی اسلام آباد کا امن و امان اور جدید پولیسنگ کے حوالے سے اہم میٹنگ

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد کا امن و امان اور جدید پولیسنگ کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انقاد میٹنگ میں کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ، شہریوں کی سہولت کیلئے جاری منصوبوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا،شہریوں سے براہِ راست رابطے کے اقدامات کو تیز کرنے کے احکامات بھی جاری کئے تاکہ سکیورٹی اور سہولت دونوں بہتر بنائی جا سکیں۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے امن و امان اور جدید پولیسنگ کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا، میٹنگ میںڈی آئی جی اسلام آبادمحمد جواد طارق، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی سی ٹی ڈی اور ڈی ایس پی سی آئی اے نے شرکت کی،آئی جی اسلام آباد نے کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ، شہریوں کی سہولت کیلئے جاری منصوبوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا، جبکہ شہریوں سے براہِ راست رابطے کے اقدامات کو تیز کرنے کےلئے بھی خصوصی احکامات جاری کئے تاکہ اسلام آباد میں سکیورٹی اور سہولت دونوں بہتر بنائی جا سکیں .

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام افسران سنگین جرائم کے خاتمے کے لئے خصوصی لائحہ عمل بنائیں، جدید ٹیکنالوجی اور تمام میسر وسائل کا استعمال کرتے ہوئے ڈکیتی، راہزنی اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف موثر کریک ڈاون کو یقینی بنایا جائے ،عدالتی مفروران اور اشتہاریوں کی گرفتار ی کو یقینی بنائیں اور انہیں پناہ دینے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائےں، بغیر نمبر پلیٹ اورکالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لائی جائے،انہوں نے افسران کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے سدباب کو یقینی بنانے کیلئے ڈولفن اسکواڈ کے گشت کو مزید موثر بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کی موجودگی شہریوں کے لئے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے خوف کا باعث ہونی چاہیے، جبکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کا ہماری اولین ترجیح ہے.