اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کا نا کہ جات اور ڈیوٹی پو ائنٹس کا دورہ،ڈیو ٹی پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے مو¿ثر اقدامات کئے ہیں،اس سلسلے میں ایس ایس پی آپریشنزقاضی علی رضا نے مختلف ناکہ جا ت اور ڈیو ٹی پو ائنٹس کا دورہ کیا اور موقع پر موجود پولیس افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی، انہوں نے چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ناکہ بندی کو مزید موثر اور بامقصد بنایا جائے.

اس مو قع پر ایس ایس پی آپریشنز نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہمہ وقت الرٹ رہیں، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی موثر چیکنگ کو یقینی بنائیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں،انہوں نے مزیدکہا کہ شہریوں سے خوش اخلاقی اور احترام کے ساتھ پیش آئیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط کیا جا سکے،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور سکیورٹی کے تمام اقدامات اسی مقصد کے تحت کیے جا رہے ہیں، شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن یا پولیس ہیلپ لائن پکار- 15پر دیں.



