ایم ڈی نیشنل پولیس فاونڈیشن سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ایم ڈی نیشنل پولیس فاونڈیشن سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ایم ڈی نیشنل پولیس فاونڈیشن نے ادارے کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی ،فاونڈیشن کے جاری منصوبہ جات، مستقبل کی حکمت عملی اور درپیش چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا،تمام افسران کو ہاﺅسنگ ، صحت، تعلیم ،سکیورٹی اور دیگر فلاحی شعبہ جات میں شہداءپولیس کے اہلخانہ ، غازیان پولیس اور عوام الناس کو معیاری، شفاف اور قابلِ بھروسا سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور دیگر افسران نے شرکت کی، جنہوں نے شہری سہولیات، ہاﺅسنگ منصوبوں، صحت، تعلیم اور سکیورٹی کے شعبوں کے ساتھ ساتھ شہداءاور غازیانِ پولیس کی فلاح و بہبود سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔اس موقع پر ایم ڈی نیشنل پولیس فاونڈیشن نے کہا کہ فاونڈیشن کا بنیادی مقصد نہ صرف شہداءاور غازیانِ پولیس کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے بلکہ عوام الناس کو بھی معیاری اور قابلِ اعتماد خدمات دینا اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ہاوسنگ کے جاری اور آئندہ منصوبوں میں شفافیت اور جدید سہولیات کو یقینی بنایا جائے، تاکہ شہری محفوظ سرمایہ کاری اور بہترین رہائشی ماحول سے فائدہ اٹھا سکیں۔انہوں نے تعلیم کے شعبے میں اسکولوں اور تربیتی اداروں کی بہتری کے لئے اضافی اقدامات پر بھی زور دیا، تاکہ شہداء، غازیانِ پولیس اور دیگر پولیس افسران و جوانوں کے بچوں سمیت عام شہری بھی معیاری تعلیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔اجلاس میں شہداء، غازیانِ پولیس اور دیگر پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے جاری منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ رہائش، مالی معاونت، بہبود پیکجز اور نئی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات مزید تیز کیے جائیں گے۔

انہوں نے تمام افسران کو نجی شعبے میں سکیورٹی کی بہترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے، سکیورٹی گارڈز کی تربیت اور موجودہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے معیاری تربیت کی فراہمی کے احکامات بھی جاری کئے ۔ایم ڈی نیشنل پولیس فاونڈیشن نے کہا کہ پولیس فورس کی فلاح کو مضبوط بنانا فاو¿نڈیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے، کیونکہ ایک مضبوط اور مطمئن فورس ہی عوام کی بہتر خدمت کر سکتی ہے۔ آخر میں انہوں نے تمام شعبہ جات کے افسران کو واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہداء، غازیانِ پولیس اور شہریوں کے لئے ہر سطح پر شفافیت، سہولت اور معیاری خدمات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ نیشنل پولیس فانڈیشن آنے والے دنوں میں اپنی فلاحی سرگرمیوں اور عوامی خدمت کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرے گی.