اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کا تھانہ بہا رہ کہو، تھا نہ پھلگر اں، تھا نہ شہزاد ٹا ون، تھا نہ نیلور او ر مختلف نا کہ جا ت کا دورہ کیا فرنٹ ڈیسک،ریکارڈ روم اور حوالات سمیت تھانہ جات کے ہر سیکشن کا معائنہ کیا،شہریوں سے ملاقات کی،شہریوں کو تھانہ میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، فرنٹ ڈیسک اور تھانے کی فوری بہتری کیلئے احکامات جاری کئے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آبادقاضی علی رضا نے تھانہ بہا رہ کہو، تھا نہ پھلگر اں، تھا نہ شہزاد ٹا ون، تھا نہ نیلور او ر مختلف نا کہ جا ت کا دورہ کیا، انہوں نے تھا نہ کے ریکا رڈ سمیت فرنٹ ڈیسک اور حو الا ت سمیت تھا نہ جا ت کے ہر سیکشن کا معائنہ کیا۔تھا نہ جا ت کے رنگ روغن، تر قیا تی کا مو ں، اسپیشل انیشیٹیوپروٹو کول کے تحت عوامی سہو لیات کا جا ئزہ بھی لیا، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے شہر یو ں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل دریا فت کئے،انہوں نے متعلقہ افسران کو شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے احکا ما ت بھی جا ری کئے.
اس مو قع پر ایس ایس پی آ پریشنز نے تمام افسران کو ہد ایا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ وہ تھا نے میں آ نے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، خصوصا بزرگ شہر یو ں، عورتو ں اور بچوں کے سا تھ نا روا سلوک یاغیر مناسب رویہ ہر گز برداشت نہیں کیاجا ئے گا،انہوں نے سینئرپولیس افسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر اور انکو درپیش مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے نا کہ جا ت پر سیکور ٹی انتظا ما ت اور چیکنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔



