اسلام آباد ماڈل جیل کی اہم پیشرفت، علی اکبر پہلے سینئر سپرٹینڈنٹ تعینات، جلد آپریشنل کرنے کے احکامات جاری

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی احکامات کے مطابق اسلام آباد ماڈل جیل کے حوالے سے اہم پیش رفت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی احکامات کے مطابق اسلام آباد ماڈل جیل کے حوالے سے اہم پیش رفت،”فیڈرل پرزن آف پاکستان” کے پہلے سینئر سپرٹینڈنٹ آف پرزنز علی اکبر تعینات، آئی جی پرزنز اور آئی جی اسلام آباد نے ماڈل جیل کو جلد از جلد آپریشنل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد ماڈل جیل کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے،اس سلسلہ میں “فیڈرل پرزن آف پاکستان” کے پہلے سینئر سپرٹینڈنٹ آف پرزنز علی اکبر کو تعینات کردیا گیا ہے .

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ایس ایس پی فیڈرل پرزنر علی اکبر کے ساتھ خصوصی ملاقات کی، آئی جی پرزنز اور آئی جی اسلام آباد نے ماڈل جیل کو جلد از جلد آپریشنل کرنے کے احکامات جاری کئے، انہوں نے یہ واضح کیا کہ ہمیں ماڈل جیل کو ©”Saint has a past and sinner has a future”کے مقولے کو مدنظر رکھتے ہوئے فرائض سرانجام دینے ہیں،وفاقی جیل کے آپریشنل ہونے کے بعد اسلام آباد کے تمام مقدمات کے قیدی اسلام آباد ماڈل جیل میں رکھے جائیں گے، اس اہم اقدام کے بعد اسلام آباد کے مقدمات کے ملزمان کو دوسرے اضلاع میں بھیجنے کی ضرورت نہیں رہے گی.