آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد آئی جی اسلام آباد کا امن و امان، جرائم کی شرح اور آپریشنل اقدامات کا تفصیلی جائزہ،سیف سٹی انٹیگریشن اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات پر بریفنگ لی،تمام افسران کو منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ اور جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن تیز کرنے کے احکامات جاری کئے،پولیس ویلفیئر، ٹریفک مینجمنٹ اور عوام دوست پولیسنگ سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کیں۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، ڈی جی سیف سٹی محمد ہارون جوئیہ، ڈی آئی جی سکیورٹی محمد عتیق طاہر، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر سمیت اے آئی جیز، ایس ایس پیز اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی، آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی موجودہ صورتحال، جرائم کی شرح، جاری آپریشنز اور پولیس میں ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات کا تفصیلی جائزہ لیا ،آئی جی اسلام آباد نے سیف سٹی منصوبے کی سمارٹ انٹیگریشن، جدید ٹیک بیسڈ انیشیٹوز اور مختلف ڈویلپمنٹ پروجیکٹس کی پیش رفت پر بریفنگ لیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کو جدید، تیز، شفاف اور سمارٹ سروسز فراہم کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال مسلسل بہتر بنا رہی ہے، انہوں نے تمام افسران کو ان اقدامات کو مزید مو¿ثر، مضبوط اور عوامی ضرورتوں کے مطابق ڈھالنے کی ہدایت کی،انہوں نے تمام افسران کو جرائم کے مکمل انسداد کے لئے نئے انٹیلی جنس بیسڈ اقدامات، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں، منشیات فروشوں، موٹر سائیکل لفٹر گروہوں، گھریلو و کاروباری وارداتوں میں ملوث عناصر اور منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کو مزید تیز کرنے کے احکامات بھی جاری کئے،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تمام ڈویژنل افسران اپنے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹڈ سرچ آپریشنز، ناکہ بندیوں اور گشت کے نظام کو مزید موثر بنائیں تاکہ جرائم کے امکانات کو آغاز میں ہی روک کر شہریوں کو زیادہ محفوظ ماحول فراہم کیا جاسکے۔

مزید برآں آئی جی اسلام آباد نے پولیس ویلفیئرکے امور کا بھی جائزہ لیا ،انہوںنے تمام افسران کو ہدایت کی جوانوں کی فلاح و بہبود، رہائش، ڈیوٹی شیڈول، میڈیکل سہولیات اور دیگر بنیادی ضروریات کو اولین ترجیح دی جائے، کیونکہ بہترین سروس صرف اس وقت ممکن ہے جب پولیس اہلکار خود بھی اطمینان اور سہولت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود کے لئے جاری پروگراموں میں مزید بہتری لائی جائے اور جوانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں،آئی جی اسلام آباد نے سی ٹی او اسلام آباد کو وفاقی دارالحکومت میں بڑھتی ٹریفک سرگرمیوں کے پیش نظر جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، کیمرہ انٹیگریشن، فیلڈ اسٹاف کی تربیت، اور رش والے مقامات پر اضافی نفری کی تعیناتی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی،انہوں نے ٹریفک قوانین کی موثر عمل درآمد، حادثات کی روک تھام، اوور اسپیڈنگ اور سنگین ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث ڈرائیورز کے خلاف سخت قانونی کارروائیوں کے احکامات بھی جاری کئے .

آخر میں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد پولیس نہ صرف جرائم کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے بلکہ شہریوں کے اعتماد میں اضافہ، عوام دوست پولیسنگ کا فروغ اور محفوظ ماحول کی فراہمی بھی فورس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام افسران عوام کے ساتھ بہترین رویہ اختیار کریں، ان کے مسائل فوری حل کریں اور پولیسنگ کے معیار میں مزید بہتری کو یقینی بنائیں.