ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے اہم اجلاس

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد سنگین جر ائم،قتل و اقدام قتل میں ملوث ملزمان، اشتہاری مجرمان اور متحر ک جرائم پیشہ گروہوں کے ممبر ان کی گرفتار ی، ہو ائی فائر نگ،غیر قانونی اسلحہ،منشیات فروشوں اور قبضہ مافیاکے خلاف سخت قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

تفصیلا ت کے مطا بق سینئر سپر ٹینڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیر صدارت وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کرائم کی صورتحال پر ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا، اجلاس میں زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزنے شرکت کی، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آبادنے تمام زونز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا،انہوں نے تمام افسران کو زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسوکرنے کی ہدایات جاری کیں،انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا جرائم کے انسداد کے لئے تما م تر وسائل بر و ے کار لا تے ہو ئے قتل اور اقدام قتل میں ملوث ملزمان گرفتارکئے جائیں .

اشتہاری مجرمان اور متحرک جرائم پیشہ گروہوں کے ممبران کے خلاف ٹا رگیٹیڈ آپر یشنز کئے جائیں، ہو ائی فائر نگ،غیرقانونی اسلحہ،منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کیخلاف بھرپور قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں، پٹرولنگ کو مزید مو¿ثر اور بامقصد بناتے ہو ئے تمام پٹرولنگ یونٹس ہمہ وقت فیلڈ میں متحرک اور موجود رہیں، ڈولفن اسکو اڈ کی کا رکر دگی کا ہفتہ وار جا ئزہ لیا جائے گا، تما م زونل ا یس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز عوامی مسائل کے حل کے لئے روزانہ تین سے شام پا نچ بجے تک اپنے دفاتر میں شہر یو ں کے مسائل سنیں اور درخو است گزاروں کی داد رسی کو یقینی بنا ئیں، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تروسائل بر و¿ ئے کا رلا ئے جائیں، انہوں نے تمام افسران کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے،اسلام آباد پولیس شہر میں امن و امان کے قیام،قانون کی بالادستی اور شہریوں کے اعتماد کی بحالی کے لئے پرعزم ہے۔