ڈی آئی جی اسلام آباد کی تقریب، ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائی اور نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جو اد طا رق نے محکمانہ ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے،مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آ باد آ فس میں آ پر یشنز ڈویژن میں نئے ترقی یاب ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں ایک پرقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طا ر ق نے محکمانہ ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے، اس مو قع پر ایس پی صدر زون و دیگر پولیس افسران بھی موجودتھے.

انہوں نے تمام ترقی یا ب ہونے والے افسران کومبارکباد دی اور ان کے لئے نیک دلی خواہشات کا اظہار کیا، ڈی آئی جی اسلام آباد نے ترقی پانے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد سیدعلی ناصر رضوی نے واضح احکامات جاری کئے ہیں.

کہ تمام خالی پوسٹوں پر ترقیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے،یہ آپ کی محنت اور کاوشوں کے صلہ ہے کہ اللہ تعالی نے آپ کو اس مقام پرپہنچایا ہے اب آپ کو پہلے سے زیادہ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں،آپ ان عہدوں پر اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے اپنے محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنیں اور محکمہ پولیس کی ویلفیئر.

شہریوں کوانصاف کی فراہمی کو اپنااولین شعار بناتے ہوئے آسانیاں پیدا کرنے کا باعث بنیں، انہوں نے مزید کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ ہمیشہ کی طرح خوش اخلاقی، دلجمعی، نیک نیتی، اور لوگوں کی مدد کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔