آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کی “اسلحہ سے پاک شہر “مہم تیزی سے جاری

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کی “اسلحہ سے پاک شہر “مہم تیزی سے جاری تھانہ بہا رہ کہو، تھا نہ سمبل اور تھا نہ شہزاد ٹا و¿ن پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران سات ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا،مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد سید علی نا صر رضو ی کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کی “اسلحہ سے پاک شہر “مہم تیزی سے جاری ہے،اسی سلسلے میں تھا نہ بہا رہ کہو، تھا نہ سمبل اور تھا نہ شہزاد ٹا ون پولیس ٹیمو ں نے مختلف کا رروائیوں کے دوران سات ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھا ری تعداد میں اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے،ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کہا کہ غیر قانونی اسلحے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیاجا رہا ہے .