اسلام آباد (کرائم رپورٹر)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے اور امن و امان کی فضاءکو برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد پولیس کا فلیگ مارچ کا انعقاد، فلیگ مارچ کا مقصدشہر کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانا ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصرر ضوی کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارلحکومت میں امن و اما ن کی فضاءکو بر قرار رکھنے کیلئے ایس پی سٹی سلیمان ظفرکی قیادت میں سٹی زون کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کاانعقاد کیا .

فلیگ مارچ میں اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں نے حصہ لیا، ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جو اد طارق نے کہا کہ فلیگ مارچ کا بنیا د ی مقصد وفاقی دارلحکومت اسلام آ باد میں سکیورٹی کو مزید مو ثر بنا نا ،امن و اما ن کی صورت حا ل کو بر قرار رکھنا اور کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہے تا کہ کو ئی شر پسند عنا صر اپنے مذمو م مقاصدمیں کا میا ب نہ ہو سکے،انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں سکیورٹی اقدامات کو مزید موثر اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو بڑھا دیا گیا ہے، شہر میں ڈولفن کے دستے گشت پر مامور ہیں، کالے شیشے ،غیر نمونہ و بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے خلاف بھی کریک ڈاون جاری ہے .

انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کی کہ وہ اپنے علاقوں میں رہیں اور سکیورٹی ڈیوٹیز پر تعینات پولیس افسران کو بریف کرتے رہیں، انہوں نے شہریوں سے گزارش کی کہ وہ چیکنگ کے دوران پولیس افسران کے ساتھ تعاون کریں،اسلام آ باد پولیس شہر یو ں کی جا ن وما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تما م تر ضر وری اقدامات بروئے کا ر لا رہی ہے، شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پکار- 15پر اطلاع دے کر اپنا قومی فریضہ نبھائیں،اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی.





