اسلام آباد (کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پراسلام آباد پولیس کا وفاقی دار الحکومت کو منشیات سے پاک کرنے اورنوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی تحریک “نشہ اب نہیں “جاری ہے، ایس پی رورل زون زیشان علی اور دیگر افسران نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلباءکومنشیات کے نقصانات اور روک تھام کے حو الے سے خصوصی لیکچر دیا۔

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آبادپولیس نے وفاقی دارلحکومت کو منشیات سے پاک کرنے اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی “نشہ اب نہیں “تحریک شروع کر رکھی ہے،اس سلسلے میں ایس پی رورل زون زیشان علی ،ایس ڈی پی او شہزاد ٹاو¿ن محمد انضمام خان، لیگل ایڈوائزر ذین قریشی اور دیگر افسران نے ا±ردو یونیورسٹی کے طلباءو طالبات کو منشیات کے نقصانات اور روک تھام کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا .

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نوجوان خاص کر طلباءکیلئے منشیات کا استعمال انکے صحت اور مستقبل دونوں کیلئے تباہ کن ہے، طلباءخود کو بھی اس ناسور سے بچائیں اور اپنے اردگرد کے افراد کو بھی منشیات جیسی لعنت سے بچانے میں اپنا اہم کر دار ادا کریں، والدین اور اساتذہ کے تعاون سے نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچایا جاسکتا ہے، ایس پی رورل زون زیشان علی نے طلباءسے التماس کی ہے کہ وہ اپنے آس پاس منشیات کی کسی قسم کی سرگرمی کے بارے میں پولیس کو فوری اطلاع دیکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں .

جب تک عوام کا تعاون حاصل نہیں ہوگا اس ناسور کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکے گا، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس اوراینٹی نارکوٹکس فورس مشترکہ طورپرمنشیات کی روک تھام کیلئے بھرپور کردرادا کر رہے ہیں،جبکہ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کی گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں، ایس پی رورل زون نے کہا کہ اسلام آبادپولیس منشیات فروشی جیسے گھناونے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہری منشیات کے خاتمے کیلئے اسلام آباد پولیس کا ساتھ دیں اور عزم کریں کے نشہ اب نہیں،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ یا ایمر جنسی ہیلپ لا ئن ”پکار”15-پرفوری اطلاع دیں۔




