ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے اہم اجلاس

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد سنگین کیا گیا جس میں جر ائم،قتل و اقدام قتل میں ملوث ملزمان، اشتہاری مجرمان اور متحر ک جرائم پیشہ گروہوں کے ممبر ان کی گرفتار ی،غیر قانونی اسلحہ،منشیات فروشوں اور قبضہ مافیاکے خلاف سخت کاروائیاںعمل میں لائی جائیں۔

تفصیلا ت کے مطا بق سینئر سپرٹینڈٹ آف پولیس اسلام آباد کی زیر صدارت اسلام آباد میں کرائم کی صورتحال پر ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا،اجلاس میں ایس پی رورل زون ذیشان علی ، سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے تمام افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا،انہوں نے تمام افسران کو زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسوکرنے کی ہدایات جاری کیں،انہوں نے تمام افسران کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کے انسداد کے لئے تما م تر وسائل بر وے کار لا تے ہو ئے قتل اور اقدام قتل میں ملوث ملزمان گرفتار کئے جائیں .

اشتہاری مجرمان اور متحرک جرائم پیشہ گروہوں کے ممبران کے خلاف ٹا رگٹیڈ آپر یشنز کئے جائیں،غیرقانونی اسلحہ،منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کیخلاف بھرپور کاروائیاں عمل میں لائی جائیں، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تروسائل بر وئے کا رلا ئے جائیں، انہوں نے مزید کہاکہ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،اسلام آباد پولیس شہر میں امن و امان کے قیام،قانون کی بالادستی اور شہریوں کے اعتماد کی بحالی کے لئے پرعزم ہے.