راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک کے پنجاب کے احکامات اور سی ٹی او راولپنڈی کی ہدایات پر راولپنڈی ٹریفک پولیس کا ایجوکیشن یونٹ عوام الناس میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے میں مصروف عمل، گزشتہ سال 146ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی لیکچر،46ٹریفک آگاہی واک کا انعقاد،1ہزار134آگاہی پینا فلیکس آویزاں کرنے کیساتھ7ہزار500سے زائد ٹریفک آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے،تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈ ی فرحان اسلم کی ہدایات پر راولپنڈی ٹریفک پولیس کا ایجوکیشن یونٹ روزانہ کی بنیاد پر سکول،کالجز،سرکاری و نجی اداروں، اڈہ جات سمیت شاہراہوں پر عوام الناس کوروزانہ کی بنیاد پر ٹریفک ایجوکیشن فراہم کرنے میں مصروف ہے۔
گزشتہ سال ٹریفک ایجوکیشن ونگ نے ضلع بھر میں ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی کے حوالے سے146لیکچر،46آگاہی واک کا انعقاد کیا، شاہراہوں پر 1ہزار134آگاہی پینا فلیکس آویزاں کرنے کیساتھ7ہزار500سے زائد پمفلٹس تقسیم کیے۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی ایجوکیشن سے ہی رویوں میں تبدیلی ممکن ہے،ضلع راولپنڈی میں ٹریفک ایجوکیشن سے روڈ ڈسپلن اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے،ٹریفک قوانین پر عمل کر کے اپنے ساتھ دوسروں کو بھی حادثات سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے .
انکا مزید کہناتھا کہ زندگی میں اچھی تربیت کیلئے دینی و دنیاوی تعلیم کے ساتھ ٹریفک ایجوکیشن بھی ضروری ہے، ٹریفک قوانین کو سمجھ کر ان پر ذمہ داری کے ساتھ عمل پیرا ہونا مہذب قوم کی پہچان ہے، زندگی خوبصورت اور انمول ہے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر کے اسے حادثات کی نظر نہیں کرنا چاہیے.




