لاہور (بیورو رپورٹ):پنجاب ٹریفک پولیس خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات پر خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کے عمل میں نمایاں تیزی لائی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق سال2025 کے دوران2 لاکھ48 ہزار سے زائد خواتین نے لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا، اس دوران1 لاکھ83 ہزار سے زائد خواتین نے کار،61 ہزار نے موٹر سائیکل جبکہ 1833 خواتین نے ایل ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ ترجمان کے مطابق سال2025 میں10 ہزار سے زائد خواتین نے ڈوپلیکیٹ جبکہ77 ہزار سے زائد خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے کہا کہ خواتین کے لیے لاہور میں آبشار اور گوجرانوالہ میں ویمن انکلیو سینٹر قائم کیے گئے ہیں جبکہ لاکھوں خواتین نے آن لائن لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔




