کارچوری کے 13 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ کارلفٹر رضوان احمد گرفتار۔ملزم کو غوری ٹاون سے پولیس ریڈ کے دوران گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضے سے ایک گاڑی بھی برآمد، مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشنز محمد فیصل کامران نے تمام زونل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر خصوصا کارچوری کے سدباب کے لئے جامع لائحہ عمل بنانے اور ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ گاڑیوں کی برآمدگی کی ہدایت کی تھی جس پر ایس پی رورل کی زیرنگرانی تھانہ کورال پولیس نے ہیومن اور جدید انٹیلی جنس کی مدد سے غوری ٹاون میں بدنام زمانہ کارلفٹر رضوان احمد کی موجودگی پر ریڈ کیا۔ ریڈ کے دوران ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کی دی اور گھر کی تیسری منزل سے کود کر فرار ہونے کی کوشش۔ ملزم کی چھت سے گر ٹانگ ٹوٹ گئی جس کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ملزم کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے ایک گاڑی کرولا بھی برآمد کرلی گئی۔ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ کریمینل نکلا۔ ملزم رضوان احمد تھانہ کوہسار، آئی نائن، کراچی کمپنی، ترنول، نیلور، بھارہ کہو اور رمنا میں کارچوری اور پولیس کے ساتھ مزاحمت کے 13 مقدمات میں جیل چکا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے پولیس ٹیم کو بہترین کارروائی پر شاباش دی اور مزید ہدایات دیں کہ تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں کار وموٹرسائیکل چوری کے سدباب کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں کارچوری کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن اس کرائم کے خاتمہ کے لئے مزید بہتر حکمت عملی اپنائی جائے۔