وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان، چینی باشندوں کو لوٹ لیا گیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں ڈاکوؤں نے چینی باشندوں کو لوٹ لیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد کے علاقے شمس کالونی میں ڈاکوؤں نے چینی باشندوں سے پاسپورٹ اور موبائل فون چھین لیے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے چینی باشندوں کے گھر میں واردات کی اور رات ایک بجے 8 چینی باشندوں کے موبائل اور پاسپورٹ گھر میں گھس کر چھینے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان نے چینی باشندوں کو زدو کوب بھی کیا، واردات کے بعد چینی باشندوں کی ترجمان کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان میں4 چینی اور 2 پاکستانی شامل ہیں جب کہ ملزمان نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔