اسلام آباد(سی این پی)وفاقی دارالحکومت کے دو بڑے سرکاری ہسپتالوں کا انتظام فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔وزارت صحت نے وزارت دفاع کو مراسلہ ارسال کر دیا ۔ وزارت صحت نے پمز اور پولی کلینک اسپتال کے سربراہان کیلئے فوج سے نام مانگ لئے ۔وزارت صحت کے مطابق پمز اور پولی کلینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کیلئے آرمی میڈیکل کور کے اعلیٰ افسران کے نام دیئے جائیں۔دونوں ہسپتالوں کے سربراہ کیلئے کوئی موزوں امیدوار نہیں،وزارت صحت کا کہناہے دونوں عہدوں کیلئے آرمی میڈیکل کور سے موزوں امیدوار نامزد کئے جائیں۔