اسلام آباد۔سپریم کورٹ کے سابق جج، جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید وفات پا گئے۔ وہ گردوں اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور طویل بیماری کے بعد اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
شیخ عظمت سعید نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔ ان کی قانونی مہارت اور دیانت داری کو عدلیہ اور وکلا برادری میں انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔
جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید اس بینچ کا بھی حصہ رہے جس نے پانامہ لیکس کیس کی سماعت کی، جس کے نتیجے میں اس وقت کے وزیرِاعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا۔ان کے انتقال پر عدلیہ، وکلا برادری، اور مختلف سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔