عمران خان، سپیکر ڈپٹی سپیکر کے تمام غیر آئینی اقدامات کے باوجود تحریک عدم اعتماد کامیاب، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی واک آئوٹ کر گئے، شدید احتجاج، ویڈیو رپورٹ دیکھیں

عدالتی احکامات پر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے بلائے جانے والے ہفتہ کے روز صبح دس بجے اجلاس میں رات گئے تک ووٹنگ کا عمل شروع نہ ہوسکا، عمران خان کے احکامات پر سپیکر اسد قیصر نے ووٹنگ کا عمل رات گئے تک شروع نہ کیا ان کے تمام غیر آئینی حربوں کے بعد سپریم کورٹ حرکت میں آگیا اور اس نے رات گئے دروازے کھلوا کر تمام عملے کو طلب کرلیا حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے سپیکر ڈپٹی سپیکر اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے جس کے بعد پینل آف چیئر ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کرائی اور ووٹنگ کے عمل کو مکمل کرایا جس کے دوران حکومتی ارکان جنہیں اپنی واضح شکست نظر آرہی تھی قومی اسمبلی سے واک آئوٹ کر گئے اور اسمبلی کے باہر آکر انہوں نے عمران کے حق میں اور امریکا کیخلاف شدید نعرے بازی کی عامر محمود کیانی اور دیگر رہنمائوں کی قیادت میں پی ٹی آئی کے ورکرز اور قومی اسمبلی ممبران نے شدید احتجاج بھی کیا، ان تمام مناظر کو کیپیٹل نیوز پوائنٹ نے اپنے ناظرین کیلئے کیمروں میں محفوظ کرلیا ہے جو آپ کو پیش کئے جا رہے ہیں