ملائیشیا کی ریاست پہانگ کی ملکہ کا قیادت ونظم و نسق میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازنا میرے لیے باعث فخر ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملائیشیا کی ریاست پہانگ کی ملکہ تنکو عزیزہ امینہ میمونہ سکندریہ کا قیادت ونظم و نسق میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازنا میرے لیے باعث فخر ہے۔ منگل کو دورہ ملائیشیا کے اختتام پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ اعزاز پاکستان کے عوام کی جانب سے قبول کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز پاکستان اور ملائیشیا کے گہرے فکری، علمی ، ثقافتی اور عوامی تعلقات کا مظہر ہے۔