اوگرا افسران کی شاہ خرچیاں بے نقاب دو سال میں پٹرول اور اخبارات پر 4 کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے افسران کی شاہ خرچیاں دو سالوں میں پٹرول اور اخبارات کی خریداری بھی کروڑوں روپے خرچ کرنے کا انکشاف، ذرائع کے مطابق آئل ینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین، ممبران سمیت دیگر سیٹوں پر بیٹھے افسران نے دو سالوں میں سرکاری پٹرول اور اخبارات و رسائل کی خریداری پر کروڑوں روپے خرچ کر ڈالے یہ انکشاف ،سینٹ آ ف پاکستان سینٹر ہمایوں مہمند کی جانب سے سینٹ کے وقفہ سوالات میں تحریری طور پر پوچھا گیا کہ ائل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) پروگرام گزشتہ دو برسوں کے دوران حکومت کی کفایت شعاری مہم کے دوران اوگرا کی جانب سے ایندھن کے استعمال اور اخبارات اور رسائل کی خریداری کی مد میں ہونے والے اخراجات کیا ہیں ۔

کابینہ ڈویژن کے وزیر انچارج کی جانب سے تحریری طور پر بتایا گیا کہ اوگرا کفایت شعاری پر عملدرآمد جاری ہے ۔ تمام تر اقدامات پر اوگرا پروگرام عمل کر رہا ہے، اور ضروری اقدامات جن میں پیسوں کی مد میں اضافہ ہوگا یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ او گرا اتھارٹی جو کہ ارڈیننس 2002 کے تحت قائم کی گئی ہے اور اپنی ایک الگ شناخت رکھتا ہے جس کا اپنا فنڈہے، اوگرا ارڈیننس کی دفعہ 48 کے تحت اتھارٹی کے پاس موجود ہے تاکہ وہ اپنے فعال اور فرائض انجام دے سکیں اپنے اخراجات اور چارجز پورے کر سکے ۔ سینٹ کے وقفہ سوالات میں تحریری طور پر بتایا گیا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران پٹرول کی کھپت کی گئی ان میں سال , 2023 24 کے دوران 25 اشاریہ 50 ملین روپے سال ,,2024 25 میں 21 اشاریہ چار ملین روپے.

جبکہ اخبارات کی خریداری کی مد میں ,,2023 24 میں 1.28 ملین جبکہ سال، ,2025 24 میں 1.60 ملین روپے خرچ کیے گئے بتایا گیا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران اخبارات کی کھپت میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے اوگرا ہیڈ افس میں افرادی قوت میں اضافہ ہوا اس طرح مجموعی طور پر اوگرا نے دو سالوں کے دوران مجموعی طور پر چار کروڑ 60 لاکھ روپے کا پٹرول اور اخبارات پر خرچ کیا گیا۔