وفاقی وزیر صحت کا پمز ہسپتال کا دورہ ، زخمی افراد کی عیادت

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ اس موقع پر وزیر صحت نے ہسپتال انتظامیہ اور عملے کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 22 افراد پمز ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں جبکہ دو زخمیوں کو ان کے اہلِخانہ کی خواہش پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پمز ہسپتال میں ڈیزاسٹر وارڈ فعال کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔