پاکستان آرمی نے تیسری انٹر سروسز کومبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تقریب میں خصوصی شرکت

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پاکستان آرمی نے تمام چار انٹر سروسز میچز میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے تیسری انٹر سروسز کومبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی۔پنجاب رجمنٹ نے یونٹ فائرنگ پروفیشینسی میچ گروپ- I کا اعزاز جیتا، سپاہی محمد عرفان (پنجاب رجمنٹ)نے ماسٹر ایٹ آرمز کا خطاب حاصل کیا، نائب صوبیدار عمر فاروق (آرمی مارک مین شپ یونٹ)نے آرمی ہنڈرڈ رائفل میچ ٹرافی جیت لی۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق 45ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن(پی اے آر اے) سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب آرمی مارک مین شپ یونٹ ، جہلم میں منعقد ہوئی۔

چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات نے تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔45ویں پی اے آر اے سینٹرل میٹ 2025 کا انعقاد یکم اکتوبر سے 10 نومبر تک ہوا۔ اس میں دوہزار سے زائد شرکا نے پاکستان آرمی،پاک فضائیہ، پاک بحریہ، سول آرمڈ فورسز، پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان اور فیڈرل رائفل ایسوسی ایشنز کی نمائندگی کرتے ہوئے بھرپور جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ نشانہ بازی کی بہترین مہارت کا مظاہرہ کیا پاکستان آرمی نے تمام چار انٹر سروسز میچز میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے تیسری انٹر سروسز کومبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی، پنجاب رجمنٹ نے یونٹ فائرنگ پروفیشینسی میچ گروپ- I کا اعزاز جیتا، سپاہی محمد عرفان (پنجاب رجمنٹ)نے ماسٹر ایٹ آرمز کا خطاب حاصل کیا، نائب صوبیدار عمر فاروق (آرمی مارک مین شپ یونٹ)نے آرمی ہنڈرڈ رائفل میچ ٹرافی جیت لی۔چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی بہترین نشانہ بازی کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ نشانہ بازی میں مہارت فوجی تربیت کا بنیادی مقصد ہونا چاہیے۔

بعد ازاں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملٹری کالج جہلم کی صد سالہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ آرمی چیف نے صدی یادگار اور کالج میوزیم کا افتتاح کیا، جو ادارے کی ایک صدی پر محیط شاندار خدمات اور ورثے کی علامت ہے۔ انہوں نے ادارے کے کردار کو سراہا جو قیادت، نظم و ضبط اور حب الوطنی کے فروغ میں معاون رہا ہے اورعالمگیریوں کی پاکستان اور افواجِ پاکستان کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔آرمی چیف کی آمد پر کمانڈر راولپنڈی کور اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے ان کا استقبال کیا۔