اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ایوان بالا کے اجلاس میں اسلام آباد کچہری دھماکہ اور دیگر واقعات میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز اہلکاروں و افسران اور معصوم شہریوں کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سینیٹر نور الحق قادری کو ہدایت کی کہ وہ اسلام آباد کچہری دھماکہ اور دیگر واقعات میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز اہلکاروں و افسران اور معصوم شہریوں کیلئے دعا کرائیں جس پر انہوں نے دعا کرائی۔



