سینیٹ اجلاس، پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے پارلیمانی قائد سینئر رہنما اور ممتاز دانشور سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم کیلئے دعائے مغفرت

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )ایوان بالا میں پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے پارلیمانی قائد سینئر رہنما اور ممتاز دانشور سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کرائی گئی بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سینیٹر مولانا عبدالواسع کو پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے پارلیمانی قائد سینئر رہنما اور ممتاز دانشور سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کرانے کی ہدایت کی جس پر انہوں نے دعا کرائی۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کی سیاسی و پارلیمانی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔