جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس غلطی تھی، عمران خان کا اعتراف

سابق وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس دائر کرنا غلطی تھی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے اس بات کا اعتراف انصاف لائرز فورم کے اجلاس میں کیا، اجلاس میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو ہراساں کرنے سے متعلق قانونی کارروائی پر بھی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے اعتراف کیا کہ متعلقہ افراد نے جسٹس فائز عیسیٰ کیس کے بارے میں غلط گائیڈ کیا۔

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل خالد جاوید نے عمران خان کو بتایا کہ جسٹس فائز عیسیٰ ایماندار جج ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ عدلیہ میں ایک سیکشن جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے  پر پی ٹی آئی سے ناراض تھا۔