وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی کراچی میں عبدالقادر پٹیل کے گھر آمد، صاحبزادے کی شادی پر مبارکباد دی

کراچی (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کراچی میں رکن قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کے گھر گئے جہاں انہوں نے عبدالقادر پٹیل کو ان کے صاحبزادے کی شادی کی مبارکباد دی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر ریلوے حنیف عباسی، معاون خصوصی طلحہ برکی اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔