اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کراچی میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور رکن قومی اسمبلی مرحوم آفتاب شعبان میرانی کے گھر گئے جہاں انہوں نے آفتاب شعبان میرانی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر ریلوے حنیف عباسی، معاون خصوصی طلحہ برکی، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم نے آفتاب شعبان میرانی کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔



