اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے سری لنکا کو انسانی امداد کی فراہمی کو روکنا جاری رکھا ہوا ہے۔ منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ سری لنکا کے لیے پاکستان سے انسانی امداد لے جانے والے خصوصی طیارے کو 60 گھنٹے سے زائد تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو اب بھارت سے فلائٹ کلیئرنس کا منتظر ہے۔
ترجمان نے کہا کہ گزشتہ رات بھارت کی طرف سے 48 گھنٹوں کے بعد جاری کردہ جزوی فلائٹ کلیئرنس صرف چند گھنٹوں کے لیے وقت کی پابندی اور واپسی کی پرواز کے لیے درستگی کے بغیرعملی طور پر ناقابل عمل تھی جس کے نتیجے میں سری لنکا کے برادر عوام کے لیے اس فوری امدادی مشن میں شدید رکاوٹ ہے۔



