وزیراعظم شہباز شریف کا سڈنی میں دہشت گرد حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سڈنی کی بونڈی بیچ پر دہشت گرد حملے کے متاثرین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں آسٹریلیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔