سعودیہ ابراہم کارڈ میں شامل ہوگا، ہم حل نکال لیں گے ٹرمپ کا نیا دعویٰ

واشنگٹن(ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ابراہم کارڈ میں شامل ہوگا، ہم حل نکال لیں گے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یقین نہیں کہ آیا دو ریاستی حل ہوگا، مسئلہ کا حل اسرائیل اور مجھ پر منحصر ہے دوسری طرف سعودی ولی عہد کے رواں ماہ دورہ امریکا کی تفصیلات سامنے آگئیں، وائٹ ہاؤس ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 18نومبر کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے وائٹ ہاؤس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران اہم معاہدوں کا امکان ہے۔